فیفا نے آئندہ برس شیڈول انڈر 17 مینز ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

میگا ایونٹ 6 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک بھارت میں کھیلا جائیگا عالمی چمپئن نائیجیرین ٹیم سی اے ایف کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ناکامی کے باعث ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکے گی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:42

زیور خ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے آئندہ برس شیڈول انڈر 17 مینز ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا٬ میگا ایونٹ 6 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک بھارت میں کھیلا جائیگا٬ عالمی چمپئن نائیجیرین ٹیم سی اے ایف کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ناکامی کے باعث ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹراسی لو کی قیادت میں تیرہ رکنی وفد نے ایونٹ کیلئے کولکتہ کے مقام کی توثیق کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کیا ٬ْکولکتہ میگا گیمز کے میچز کی میزبانی کرنے والا چھٹا اور آخری سٹیڈیم ہے ٬ْاس کے علاوہ کوچی٬ ناوی٬ ممبئی٬ گووا٬ نئی دہلی اور گوہاٹی بھی ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

ایونٹ میں چھ کنفیڈریشنز سے 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :