انگلینڈ 2021ء میں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)انگلینڈ 2021ء میں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے اس سے قبل 2013ء میں میگا ایونٹ کی میزبانی کی تھی جس میں آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ٬ْرگبی لیگ انٹرنیشنل فیڈریشن (آر ایل آئی ایف) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ 2000ء کے بعد رگبی کا سب سے بڑا ایڈیشن ہو گا جس میں 16 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور ان کے درمیان مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آر ایل آئی ایف حکام کے مطابق انگلینڈ اس سے قبل بھی میگا ایونٹ کی کامیاب میزبانی کر چکا ہے توقع ہے وہ 2021ء میں شیڈول ایونٹ کو بھی یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگا۔