لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی مکمل ہڑتال

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:38

فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے جمعہ کے روز مکمل احتجاجی ہڑتال کی جبکہ وکلاء آج ہفتہ کوبھی مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاجائے گا نیز کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو گا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ یہا ں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد کے وکلاء کئی ماہ سے اپنا احتجاج اور ہفتہ وار ہڑتال کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں لیکن متعلقہ ارباب اختیار کی جانب سے اس ضمن میں کوئی فیصلہ کن اقدامات نہ کئے جا رہے ہیں جس کے باعث ہڑتال کے روز ہزاروںسائلان کو اپنے مقدمات کے سلسلہ میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ خود عدالتوں میں پیش ہو کر نئی تاریخیں حاصل کرتے ہیں جس سے انصاف کی بروقت فراہمی کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدر کی زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی اور جنرل باڈی کا اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا جس میں اس عزم کا اظہار کیاجائیگا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کا بینچ قائم نہیں کردیا جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :