میرے ڈرائیور اور سکیورٹی سٹاف کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا گیا ۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:11

میرے ڈرائیور اور  سکیورٹی سٹاف کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا گیا ۔ شیخ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایاکہ ان کے ڈرائیور معروف، سکیورٹی اسٹاف اور صالح خان کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری گاڑی بھی پولیس کی حراست میں ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں بتایا کہ میں محفوظ ہوں اور دوپہر 2 بجے لال حویلی پہنچوں گا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شیخ رشید کے ڈرائیور اور گن مین کو نیو ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :