صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کے خطرات بڑھ سکتے ہیں٬برطانوی ماہرین صحت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بت سامنے آئی ہے کہ جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ کرنے سے جسم میں میٹا بولزم کی شرح بڑھتی ہے جس کا مطلب ہے کہ نیند کے دوران کیلوریز جلنے کا جو عمل سست ہو جاتا ہے وہ ناشتہ کرنے سے تیز ہو جاتا ہے٬تحقیق کاروں کاکہناہے کہ کچھ لوگ موٹاپے سے بچانے کے لئے ناشتہ نہیں کرتے تاہم انہیں واضح کیا جاتا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے زیابطیس٬امراض قلب اور فالج کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے سادہ غذا کے ساتھ ساتھ ورزش کو زندگی کا معمول بنانے کی ضرورت ہے۔