دہی کا باقاعدگی سے استعمال ذیابطیس (شوگر) کے خطرات کو کم کر دیتا ہے٬ امریکی ماہرین

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کا باقاعدگی سے استعمال ذیابطیس (شوگر) کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔ ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ جدید تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹوکے خطرہ کو نمایاں حد تک کم کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی میں شامل بیکٹیریا ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرے میں کمی لانے میں اہم کردارادا کرتا ہے اور روزانہ دہی استعمال کرنی سے ذیابطیس کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے تاہم دوپہر کے کھانے کے ساتھ دہی کا مستقل استعمال کھانے کو ہضم کرنے٬ ہدیڈیوں کو مضبوط کرنے ٬ جلد کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت پر خوش گوار اثرات مرتب کرتا ہے۔