محمد ریاض خان جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر منتخب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:02

چارسدہ۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی نائب صدر محمد ریاض خان جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر منتخب ٬ْ محمد ریاض خان پہلے بھی مسلسل دو بار ضلع چارسدہ کے امیر رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے شوری ٰ کے چار سو اراکین نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی نائب صدر محمد ریاض خان کو آئندہ دو سال کیلئے جماعت اسلامی کا ضلعی امیر منتخب کر لیا ہے ۔

جماعت اسلامی کی قیادت نے شوری ٰ کے اراکین کی آسانی کیلئے سابق ایم پی اے محمد ارشد خان ٬ سابق ضلعی امیر پیر مسعود جان اور محمد ریاض خان میں سے کسی کوبھی ووٹ دینے کا آپشن دیا تھا ۔ 400اراکین میں تقریباً 80فیصد اراکین نے حق رائے دہی کا استعمال کرکے محمد ریاض خان کو ضلعی امیر منتخب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :