پشاور چیمبر میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:02

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نے کوئٹہ سانحہ پر دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے اورحکومت سے ان کی ہر قسم کی مدد اور تعاون کی اپیل کی ہے اس سلسلے میں پشاور چیمبر میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں چیمبر کے صدر شکیل احمد صراف اوردیگر کابینہ اراکین سمیت شہر کی تاجر برادری نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شکیل احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :