صارفین حادثات سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ٬ْ پیسکو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:02

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)پیسکو نے صارفین کو بجلی حادثات سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے تمام تر تدابیر اختیار کی جائیں برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کیا جائے اور بچوں کو بھی اس کی تاکید کی جائے تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما نہ ہو جائے۔