دنیا میں موسمی تغیرات کے تدارک کے لئے ماحول دوست پالیسی بنائی جائے ٬ْڈاکٹر رسول جان٬جامعہ پشاور میں یوم شجر کاری کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے وائس چانسلر کا خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:02

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پشاور یونیورسٹی میں عالمی یوم شجر کاری کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ٬ْ تقریب ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان تھے انہوں نے اس موقع پر شعبہ نباتات میں پودا لگایا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں میں وائس چانسلر رسول جان نے کہا کہ دنیا میں موسمی تغیرات کا تدارک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ماحول دوست پالیسی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں موسم کی شدت سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اور آنے والی نسلوں کو موزوں ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ایک طالب علم کو چاہئے کہ ایک پودا لگا کر اس کی پرورش کریں تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی ٬ْ چیئرمین شعبہ باٹنی پروفیسر ڈاکٹر سراج اور دیگر فیکلٹی ممبران سمیت طلباء نے بھی کثیر تعداد شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :