گورنمنٹ ڈگری کالج کے وائس پرنسپل پروفیسرچودھری عبدالغفورغفاری نے انگلش ترجمہ قران پاک کے بعد آسان اردوزبان میںبھی ترجمہ کی تکمیل کرلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:53

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)گورنمنٹ ڈگری کالج کے وائس پرنسپل پروفیسرچودھری عبدالغفورغفاری نے انگلش ترجمہ قران پاک کے بعد اسان اردوزبان میںبھی ترجمہ کی تکمیل کرلی جوکہ چھپائی کے مراحل میںپروفیسرعبدالغفورغفاری نے ایک ملاقات میںبتایاکہ اردوترجمہ 4سال میںمکمل کیاہے ان کاکہناتھاکہ قران پاک کے انگلش ترجمہ کوامام مسجدنبوی مدینہ منورہ نے بے حدپسندکیاہے اوراسے عربی زبان سے نابلدلوگوںکیلئے قران پاک سمجھنے کابہترین ذریعہ ہے اس کے علاوہ متعدد اسلامی ممالک میںبھی خوب پزیرائی حاصل کرلی اسی طرح اردوترجمہ بھی اسان ترین عام فہم زبان میںکیاگیاہے اس بات کاخاص خیال رکھاگیاہے کہ ترجمہ بامحاورہ قران پاک کے مطالب کے قریب ترین ہوترجمہ کے بعدادارہ معارف اسلامی لاہورکے پروفیسرحافظ اشفاق احمداورپروفیسراخترحسین فردوسی کے پاس نظرثانی کیلئے بھیجاتوانہوںنظرثانی کے بعداپنی رائے دی کہ انگلش ترجمہ کے بعداردوترجمہ بھی امت مسلمہ کیلئے ایک تحفہ ہے اوراس ترجمہ کی مددسے قران پاک سمجھنے میںبہت آسانی ہوگی پروفیسرعبدالغفورغفاری نے مزیدبتایاکہ ترجمہ آئندہ ماہ چھپ کرآجائیگااس کے علاوہ انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ پروگرام میںحصہ لینے والے طلباکی تقریری اورتحریری تیاری کیلئی12کتب شائع کی ہیںجن سے طلباخوب استفادہ حاصل کررہے ہیں-