وہاڑی‘ٹی ایم اے کی طرف سے خواتین کیلئے بنایاگیا واحدچاندنی پارک اجڑنے لگا

خواتین کے استعمال کی بجائے تحصیل انتظامیہ نے میرج پارک بناکرکمائی کاذریعہ بنالیاجم میںالوبولنے لگے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:53

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)ٹی ایم اے کی طرف سے خواتین کیلئے بنایاگیا واحدچاندنی پارک اجڑنے لگاخواتین کے استعمال کی بجائے تحصیل انتظامیہ نے میرج پارک بناکرکمائی کاذریعہ بنالیاجم میںالوبولنے لگے جبکہ جم میںلگی لاکھوںروپے کی مشینیںزنگ لگنے کی وجہ سے ناکارہ ہوچکی ہیںوہاڑی کے شہریوں٬خواتین اورسوشل سوسائٹی کی طرف سے حکام سے چاندنی پارک کی دوبارہ تعمیرومرمت کرکے خواتین کے حوالے کرنے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے میاںثاقب خورشیدکی پہلی تحصیل نظامت کے دورمیںتحصیل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے عوام کے مطالبہ پرخواتین کی تفریح اوردیگرسوشل سرگرمیوںکیلئے جناح روڈپرپارک بناکراس کانام چاندنی پارک رکھاگیااورجس کے گیٹ پریہ لکھ کر--ک؛ صرف خواتین کے استعمال کیلئے ہی؛کا بورڈبھی آویزاںکردیاگیاپارک میںواک کیلئے ٹریک اورخواتین کی ایکسرسائزکیلئے جم بناکراس میںمشینیںبھی لگادی گئی تھیںلیکن جوںجوںوقت گذرتاگیاٹی ایم اے کی عدم توجہ کی کاشکارہوکر پارک اجڑنے لگااس وقت صورتحال یہ ہے کہ جم پوری طرح برباد ہوچکاہے اوراس میںلگی مشینری زنگ آلود ہوکرناکارہ ہوچکی ہے جبکہ ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیںگراسی پلاٹوںکی گھاس کوبروقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھ گئی ہے اورجگہ جگہ سے زمین نظرآتی ہے چاندنی پارک کی دیکھ بھال صرف فلاورشوکے دنوںمیںکی جاتی ہے اس کے علاوہ پارک شادیوںکی تقریبات کیلئے بھی بکثرت استعمال ہورہاہے صبح کے وقت واک کرنے والی خواتین چاندنی پارک سے باہرروڈپرواک کرتی نظرآتی ہیںجبکہ تحصیل انتظامیہ نے پارک کے مین گیٹ پرتالہ لگارکھاہے جوکہ صرف ٹی ایم اے حکام کی ہدایات پرکھلتاہے پارک عام خواتین کے استعمال کے بجائے مخصوص افرادکیلئے مختص ہوچکاہے وہاڑی کی سول سوسائٹی مہرشیربہادرلک ایڈووکیٹ٬میاںمحمدطیب ایڈووکیٹ٬نوشین ملک٬ صبوحی حسن٬عظمیٰ سلیم٬شہربانو٬محموداسلم٬میاںمحمداویس٬رائوخلیل احمد٬ چودھری محمدرفیق٬شیخ شفیق احمد٬محمداشفاق٬میاںمحمداقبال٬ ریاض خاںکے علاوہ شہریوںجہانگیرخاں٬مزمل حسین٬امتیازاحمد٬کبریٰ خانم٬ کوثراکبر٬عابدہ پروین٬مہنازاختر٬صباحت گل٬محمدرضوان ودیگرنے ڈی سی اوسے پارک کی صورتحال ٹھیک کرنے اوراس کی دوبارہ تعمیر و مرمت کامطالبہ کیاہی-