تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں پڑھائے جانے والے پی جی ٹریننگ کورسز کی رپورٹ طلب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں پڑھانے جانے والے پی جی ٹریننگ کورسز کی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

محکمے نے یہ اقدام بغیر منظوری کے کورسز پڑھائے جانے کی شکایات پر اٹھایا ہے ۔ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پڑھائے جانے والے کورسز کے بارے میں سات روز میں آگاہ کریں ۔مزید یہ بھی کہاگیا ہے کہ جن کورسز کی منظوری نہیں لی گئی ان کی فی الفور منظوری لی جائے ۔