Live Updates

چیف جسٹس نے تحریک انصاف ٬ عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے فل بینچ کو بھجوا دیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں ۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عوامی تحریک کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری اور تحریک انصاف کی جانب سے گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکلا ء نے عدالت کو بتایا کہ پرامن احتجاج کرنے والے رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے متحرک رہنمائوں اور کارکنوں کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں۔ حکومت کا یہ اقدام آئین کے خلاف ہے لہٰذاپولیس کو کارکنوں کو گرفتاریوں سے روکنے کاحکم دیا جائے ۔ چیف جسٹس نے درخواستیں سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں ۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 31 اکتوبر سے سماعت کرے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات