چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:39

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عوامی تحریک کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری اور تحریک انصاف کی جانب سے گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پرامن احتجاج کرنیوالے رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، اس حوالے سے حکومت نے متحرک رہنماوں اور کارکنوں کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں ، حکومت کا یہ اقدام آئین کے خلاف ہے لہذا پولیس کو کارکنوں کو گرفتاریوں سے روکنے کاحکم دیا جائے۔ چیف جسٹس نے درخواستیں سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 31 اکتوبر سے سماعت کرے گا۔