بھارتی فلمیں پاکستانی امپورٹرز کو دینے سے انکارکر دیا گیا

بھارتی فلموں میں سرمایہ کاری کرنیوالے پاکستانی امپورٹرنقصان کے پیش نظر پریشان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) بھارتی ہٹ دھرمی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر فلموں کی نمائش اور فنکاروں کو کام نہ کرنے دینے پر شدید تناؤ پیدا ہوگیا٬ پاکستان کے وہ فلم امپوٹر جنھوں نے بھارتی فلموں میں سرمایہ کررکھی ہے ان کا سرمایہ ڈوب جائے گا وہ اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی میں بھارتی فلموں کے امپورٹرز نے بھارتی حکومت اور پاکستانی حکومت سے کہا کہ جن بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں نے کام کیا ہے٬انھیں پاکستان میں نمائش کی اجازت دی جائے۔

دوسری طرف بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور تقسیم کاروں اور فلم سازوں نے بھارتی ہندو پسند تنظیموں کے شدید دباؤ اور دھمکیوں کے بعد کسی بھی بھارتی فلموں کے پرنٹ پاکستان کے فلم امپورٹر کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کے فلم امپوٹرز کا کہنا ہے کہ فلم’’ اے دل مشکل‘‘ اور ’’شیوے‘‘ اس ہفتہ نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن بھارتی فلم تقسیم کاروں نے ان دونوں فلموں کے پرنٹ پاکستان کو دینے سے انکار کردیا٬اب یہ دونوں فلمیں پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :