لاہورائیرپورٹ پر یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 24 مسافر گرفتار

گرفتار مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ٬ایف آئی اے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) یونان سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 24 مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتارکر کے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پریونان سے ڈی پورٹ ہو کرآنے والے 24 مسافروں کوامیگریشن حکام نے گرفتارکرلیا٬ گرفتار کیے جانے والے 24 مسافر ایجنٹوں کے ذریعے جعلی ویزوں پرایران اورترکی گئے تھے۔ ایف آئی اے اہلکارکا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہر سال ہزاروں لوگ انسانی اسمگلرز کو لاکھوں روپے دے کر بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ان میں سے سیکڑوں کو واپس بھجوادیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :