لاہورہائیکورٹ ٬پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کارکنوں کی گرفتاری ٬ درخواستیں فل بینچ کو بھجوا دی گئیں

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 31 اکتوبر سے سماعت کرے گا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عوامی تحریک کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری اور تحریک انصاف کی جانب سے گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پرامن احتجاج کرنیوالے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ٬ اس حوالے سے حکومت نے متحرک رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں ٬ حکومت کا یہ اقدام آئین کے خلاف ہے لہذا پولیس کو کارکنوں کو گرفتاریوں سے روکنے کاحکم دیا جائے۔ چیف جسٹس نے درخواستیں سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 31 اکتوبر سے سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :