Live Updates

وزیر اعلی پنجاب نے عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:25

وزیر اعلی پنجاب نے عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے جس پر شہباز شریف نے انہیں 26 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے قانونی نوٹس عمران خان کی رہائش گاہوں زمان پارک لاہور،بنی گالہ اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر بھجوائے گئے ہیں۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق عمران خان کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کی کاپیاں کارگو سروس کے ذریعے ارسال کی گئی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :