Live Updates

حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج کو سختی سے دبانے کا فیصلہ ‘پولیس کا عمران خان اور شیخ رشیدکی رہائش گاہوں کوگھیراﺅ۔ داخلی ، خارجی راستوں کو کنیٹینرز سے بلاک کردیا گیا- حکومت کی طرف سے شیخ رشید کو دوپہر دو بجے سے پہلے گرفتار یا نظر بند کرنے کا فیصلہ - ہرصورت لال حویلی پہنچیں گے-عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:15

حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج کو سختی سے دبانے کا فیصلہ ‘پولیس کا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج کو سختی سے دبانے کا فیصلہ کیا ہے اورپولیس نے عمران خان اور شیخ رشیدکی رہائش گاہوں کوگھیر لیا ہے۔ داخلی ، خارجی راستوں کو کنیٹینرز سے بلاک کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ نظربندی کےاحکامات نہیں ، سیکیورٹی کی جارہی ہے۔تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنی گالا اور لال حویلی کا پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے گھیراوکرلیاہے اوراطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہیں تاہم تحریک انصاف کے کارکن گیس ماسک پہنے بنی گالا پر موجود ہیں۔رات گئے عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینئرقیادت کااہم اجلاس بھی ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔

عمران خان نے پارٹی کے تمام رہنماوں اورکارکنوں کوآج بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ نظربندی کے پیش نظرعمران خان کارکنوں کے حصارمیں بنی گالاسے نکلیں گے۔عمران خان کے لیے نجی کمپنی سے ہیلی کاپٹرکی بکنگ بھی کرالی گئی ہے۔پولیس رکاوٹ کی صورت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ سے نکلنے کا آپشن بھی زیر غور آیا۔اس سے پہلے شیخ رشید نے عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے عوامی مسلم لیگ کے جلسے کے مقام کی تبدیلی پربھی غور کیا۔

دوسری جانب حکومت کی طرف سے شیخ رشید کو دوپہر دو بجے سے پہلے گرفتار یا نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے لال حویلی جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔ لال حویلی روڈ پر سو سے زائد کنٹینرز لگا دیئے گئے۔ جبکہ جلسہ گاہ کو بھی سیل کر دیا گیا ، ساو¿نڈ سسٹم اٹھا لیا گیا اور میٹرو سروس کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

شیخ رشید نے ٹویٹ میں لال حویلی کے راستے سیل کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑا شیر بنا پھرتا ہے جو ایک حویلی سے ڈرتا ہے۔ ادھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ہرصورت لال حویلی پہنچیں گے‘ عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ 2 نومبر کو اسلام آباد آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے یوتھ کنونشن میں گرفتاریوں کے خلاف آج بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کررکھا ہے-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات