ضیاء الحق سرحدی پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس کے بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:20

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن(اے پی سی اے اے ) کے وائس چیئرمین ٬ْفرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا (ایف سی اے جی)کے صدر٬ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی (ایف پی سی سی آئی)کی کسٹم ایجنٹس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین ضیاء الحق سرحدی پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہیڈ آفس کراچی میں جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد زبیر موتی والا متفقہ طور پر صدر ٬ْ ضیاء الحق سرحدی متفقہ طور پر سینئر نائب صدر ٬ْ عبدالقیوم کاکڑ نائب صدر اور امتیاز احمدعلی ٬ْ جنید اسماعیل مکھڈا ٬ْ نیازمحمد اور جاوید اختر بھٹی متفقہ طور پر ڈائریکٹرز منتخب ہوگئے ۔ ضیاء الحق سرحدی اس سے قبل بھی پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور اس مرتبہ اُنہیں متفقہ طور پر پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔