ڈپٹی کمشنر رضا کار فورس کے زیر اہتمام عطیہ خو ن کیمپ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:20

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر پشاور رضا کار فورس خون کے زیراہتمام عطیہ خون کیمپ میں 355 طلباء و طالبات نے خون کے عطیات دیئے ڈپٹی کمشنر پشاور رضا کار فورس نے فرنٹیئر فائونڈیشن ٬ْ فاطمید فائونڈیشن ٬ْ ریجنل بلڈ سروسز کے تعاون سے پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور یونیورسٹی میں پانچ مقامات پر خون عطیہ کیمپ لگائے تھے جن میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور خون کے عطیات دیے ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خا ن محسود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود اور اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ کے ہمراہ پشاور یونیورسٹی میں قائم مختلف پوائنٹ میں خون عطیہ کیمپوں کا دورہ کیا ڈی سی پشاور رضا کار فورس کے ارکان نے اس موقع پر خون کے عطیات جمع کئے۔

متعلقہ عنوان :