بھارت کی تمام چالیں مسلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ہیں٬ سابق سفیر ظفر ہلالی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سابق سفیر ظفر ہلالی نے کہا ہے کہ مودی جب تک برسر اقتدر ہے ہمیں تیار رہنا چاہیے جنگ کسی وقت بھی چھڑ سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جوب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مودی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے گزشتہ روز بھی پاکستانی سفارتکار کو تین گھنٹوں تک حراست میں رکھ کر اس پر تشدد کیا اور 36 گھنٹوں کے نوٹس پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کی تمام چالیں مسلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے اور اس مسئلہ پر عالمی برادری کی حمایت حاصل کر نے کے لئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی لیڈر شپ مودی کو جانتی ہے ٬ انھوں نے بھی مودی کو خاموش رہنے کی ہدایت کہ ہے جوحمایت مودی چاہتا تھا وہ اسے نہیں ملی اور اس پر روس٬ چین٬ میانمر اور ایران جیسے ممالک نے اپنے واضح بیانات میں کہا ہے کہ وہ پا کستان کے ساتھ ہیں جس پر بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :