سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 28 اکتوبر 2016 10:35

سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلیے لارجر بنچ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت یکم نومبر سے کرےگی۔

(جاری ہے)

لارجر بینج میں جسٹس آصف کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس امیر ہانی مسلم شامل ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی بنچ کی سربراہی کریں گے۔ سپریم کورٹ پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت یکم نومبر سے کرےگا۔ سپریم کورٹ وزیراعظم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔