راولپنڈی: شیخ رشید کی جانب سےمری روڈ پر 2 بجے کے بعد جلسہ کرنے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 28 اکتوبر 2016 09:33

راولپنڈی: شیخ رشید کی جانب سےمری روڈ پر 2 بجے کے بعد جلسہ کرنے کا اعلان

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر۔2016ء) شیخ رشید کی جانب سےمری روڈ پر 2 بجے کے بعد جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ 2 بجے کے بعد لازمی جلسہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں کو کمیٹی چوک اور گردونواح کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کارکنان کمیٹی چوک مولانا ستار کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں۔ راولپنڈی کے عوام اپنےخاندان کو نوازنے والوں کیخلاف ضرور نکلیں۔انہوں نے بتایا کہ لال حویلی اور قریبی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے 2 بجے ٹی وی چینلز کے ذریعے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :