دبئی: شیخ محمد بن راشد کی پیاری سی بچی کو ملنے کی خواہش

جمعہ 28 اکتوبر 2016 09:18

دبئی: شیخ محمد بن راشد کی پیاری سی بچی کو ملنے کی خواہش

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ): سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک اماراتی بچی نے اپنی پیاری سی آواز میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک تقریر کی نقالی کرتے ہوئے دکھائی دی ۔ تقریر کے ایک حصے کی ویڈیو بنا کر ٹویٹر پر اپلوڈ کی جبکہ اس میں اپنا انداز شامل کرکے اس نے ویڈیو کو چار چاند لگا دیئے ۔ ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد سے لیکر اب تک اسے ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر اس سے بھی خاص بات یہ ہے کہ اس بچی کی ویڈیو دیکھنے کے بعد دبئی کے حکمران کو اس بچی سے ملنے کی اتنی چاہ ہو گئی کہ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہی لکھا کہ وہ اس بچی سے جلد از جلد ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر استعمال کرنے والے صارفین سے کہا ہے کہ جس کو بھی اس بچی کا پتہ ہے وہ مجھے ضرور بتائے میں اس بچی سے ملنا چاہتا ہوں ۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یہ بچی متحدہ عرب امارات کے حکمران سے مل رہی ہو ۔ اس سے پہلے بھی بالکل چھوٹی سی عمر میں یہ بچی شارجہ کے حکمران سے بھی مل چکی ہے ۔