دبئی: ائر پورٹ ملازم کے مذہب کی توہین کرنے والا سعودی شہری عدالت سے رہا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 09:04

دبئی: ائر پورٹ ملازم کے مذہب کی توہین کرنے والا سعودی شہری عدالت سے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ): دبئی پولیس نے ایک سعودی شہری کو دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ کے ملاز م کے مذہب بارے نازیبا الفاظ ادا کرنے پر گرفتار کر لیا تھا۔ لیکن گزشتہ روز سعودی شہری کو دبئی کریمنل کورٹ نے باعزت رہا کرنے کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق27سعودی شہری نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ اس نے کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کی اور اس پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی شہری کے بارے مراکش سے تعلق رکھنے والے شہری نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی۔اسکا کہناتھا کہ وہ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کافی کی دکان چلاتا ہے ۔ ایک سعودی شہری آیا جس نے میرے خیال کے مطابق الکوحل پی رکھی تھی ۔ دیر ہونے پر اس نے مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ اس نے میرے مذہب کی بھی توہین کے کلمات ادا کیے ۔ میں اسے کچھ نہیں کہا بلکہ صرف پولیس کو ہی بلوایا تھا۔