شارجہ: شارجہ پولیس نے 700,000درہم کا لوہاچرانے والے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 09:04

شارجہ: شارجہ پولیس نے 700,000درہم کا لوہاچرانے والے آٹھ افراد کو گرفتار ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ): شارجہ پولیس نے انڈسٹریل علاقے کے ایک گودام سے 700,000درہم کا لوہا چرانے والے اٹھ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ شارجہ پولیس نے لوٹا ہوا تمام لوہا ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے مطابق انہوں نے لوہے کا سکریپ لینے والے فرد ، اور چوری کا لوہا بیچنے والے تمام افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ان ملزمان کے دوسرے ساتھی امارات کے دوسرے حصوں میں رہتے تھے ۔ ان کو بھی نشاندہی ہو نے پر گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات کے دوران ملزمان نے چوری کا اعتراف کر لیا ہے ۔