دبئی: جعلی الیکٹرونکس کی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی: ٹی آر اے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 08:54

دبئی: جعلی الیکٹرونکس کی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ): دبئی کی ٹیلی کام اتھارٹی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی ( ٹی آر اے ) نے دکانداروں کو الیکڑونکس کی جعلی اشیا ء بیچنے پر خبر دار کیا ہے کہ اگر کسی نے بھی ایسی اشیا ء بیچنے کی کوشش کی تو اس کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹی آر اے کی ایڈوائیزری کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ ایسے دکاندار اپنی دکانوں سے جعلی اشیاء اٹھالیں کیونکہ معائنوں کے دوران پکڑے جانے والوں کو سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔

ٹی آر اے کے ترجمان کا کہناہے کہ جعلی اشیاء جاننے کے لیے ہمارے پاس بہت سارے طریقے ہیں ۔ ہم عام طور پر جعلی اشیاء کے سٹکر وں سے پتہ چلا لیتے ہیں ۔لیکن اس سے بھی بڑھ کر ہم جعلی اشیاء کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پہچان لیتے ہیں۔کیونکہ اب تو ایسی ڈیوائسز آگئی ہیں کہ جعلی اشیاء کی پہچان بڑا آسان کام ہو گیاہے ۔