عجمان:گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اشیاء چرانے والے دو ملزمان گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 08:54

عجمان:گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اشیاء چرانے والے دو ملزمان گرفتار

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ): عجمان پولیس نے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان میں سے اشیاء چرانے والے افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔ملزمان نے مختلف گاڑیوں کے شیشے توڑ کر تقریباََ3000درہم سے زائد نقدی بھی چوری کی تھی ۔

(جاری ہے)

عجمان کریمنل ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہناہے کہ ملزمان نے غرف کے علاقے میں پارک کی گئی گاڑی کا شیشہ توڑ کر مختلف اشیاء چرا لیں۔ جبکہ انہی چوروں نے الرشیدیہ کے علاقے سے بھی ایک کار کا شیشہ توڑ کر متعدد اشیاء چرائیں۔ ملزمان گاڑی کی ونڈ سکرین ، یا سائڈ شیشے توڑ کر گاڑی کے اندر کھی ہوئی اشیاء چرا لیتے تھے۔