ایک جمہوری ملک کے دارالحکومت کو بند کرنے کی دھمکی ریاست پاکستان کو دھمکی دینے کے مترادف ہے٬جاوید ملک

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ ایک جمہوری ملک کے دارالحکومت کو بند کرنے کی دھمکی دینا ریاست پاکستان کو دھمکی دینے کے مترادف ہے٬ ملک میں انتشار پھیلانا اور دارالحکومت کو بند کرنے کی باتیں کرنا غیر جمہوری رویئے کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ برقرار رکھنا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ایک جمہوری حکومت کا فرض ہے۔ جاوید ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک میں یکجہتی٬ استحکام اور ترقی کی علامت ہیں٬ وہ ایک جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم اور کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

متعلقہ عنوان :