کوئٹہ٬ ہزارگنجی کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں کے کے حملے میں 2پولیس اہلکارزخمی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم دہشتگردوں کے دستی بموں کے حملے میں 2پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں ٬جبکہ جوابی کارروائی میں 2دہشتگردبھی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں پولیس معمول کی گشت پرتھی کہ نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس وین پردستی بموں سے حملہ کردیا٬جس میں 2پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ہیں ۔کچھ دیرتک پولیس اوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ بھی ہواسیکورٹی فورسزنے دہشتگردوں کے کمپاؤنڈکومحاصرے میں لے لیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔زخمی پولیس اہلکاروں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔(یاسرعباسی)