اسلام آباد٬عمران خان لاقانونیت پراترآئے ہیں٬ پرویزرشید

خان صاحب روزانہ جلسے کرتے ہیں ہم نے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان لاقانونیت پراترآئے ہیں٬جمعرات کااجتماع غیرقانونی تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کواپنی رٹ برقراررکھنی ہے ٬جمعرات کوتحریک انصاف کااجتماع غیرقانونی تھااس کونہ روکاجاتاتواس نے بڑھتے چلے جاناتھا٬یہ 2نومبرکے لئے طاقت جمع کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان اب لاقانونیت پراترآئے ہیں ٬عمران نے اب طاقت کے استعمال کاارادہ کرلیاہے ٬ہم نے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کاتحفظ کرناہے ٬خان صاحب روزانہ جلسے کرتے ہیں ہم نے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی ٬جمہوریت کے نام پرکسی کولاقانونیت کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ٬چندہزارلوگوں کوکروڑوں لوگوں پریلغارکی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اب وارمنگ اپ ایکسرسائزکرنے جارہے تھے جس سے انہیں روکاگیاہے ۔

2014ء میں بھی عمران خان کی طرف سے ایگریمنٹ کوتوڑاگیا۔انہوںنے کہاکہ وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پرحملہ کیاتھااس بارانہیں اس طرح کے کاموں کی اجازت نہیں دی جاسکتی اسلام آبادکی پولیس میں اس طرح کے اجتماعات کوروکنے کی صلاحیت ہی۔(یاسرعباسی)