عمرکوٹ٬صوبائی وزیر سماجی بہبودشمیم ممتاز کا ڈپٹی ڈائریکٹر آفس کا دورہ

ضلعی آفسران اور ملازمین کے ایک اجلاس کی صدارت کی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:09

عمرکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء)صوبائی وزیر سماجی بہبودمحترمہ شمیم ممتاز نے ڈپٹی ڈایریکٹر سماجی بہبود آفس عمرکوٹ کا دورہ کیااور ضلع کے آفسران اور ملازمین کے ایک اجلاس کی صدارت کی٬ اس موقع پر انہوں نے آفسران اور ملازمین کا حاضری رجسٹرڈ ٬ سماجی تنظیموں کی فہرست چیک کی اور ضلع میں سوشل ویلفیر آفسروںاور ملازمین کے بارے میں ایک تفصیلی آگاہی لی ٬ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود میں ایک سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے تحت ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا اور اس کے ساتھ ایک لیگل ٹیم کی بھی تشکیل دی گی ہے جو کسی بھی وقت کسی بھی آفیس کا اچانک دورہ کرئے گی جبکہ محکمہ میں گھوسٹ ملازمین کی کوئی بھی گنجائیش نہیں ہے اور آئیندہ جو بھی اسامی پر کی جائے گی وہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگی ٬ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفر عبدالواحید لغاری کو ہدایت کی کہ دی جانے والی ہدایتوں پر سختی سے عمل کروایا جائے ٬ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود سندھ نے مسکینوں ٬ ضرورتمندوں ٬ غریبوں اور معزور افراد کی بھلائی اور مدد کیلئے حکومت سندھ بھرپور طریقے سے تعاون کر رہی ہے اس سلسلے میں سندھ بھر میں مختلف زرائع اور این جی اوز کی اشراک سے بھرپور معاونیت کر رہے ہیں اس وقت محکمہ کے زیر احتمام ایک دارلامان ٬17 معزروں کے سینٹر ٬ 03 دارل طفال ٬ 02 کمیونٹی ڈبمینٹ سینٹر اور یونیسیف کی مدد سے 15 چائیلڈ پروٹیکشن سینٹر کام کر رہے ہیں ٬ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ٬ حیدرآباد اور سکھر میں خواجہ سروہوں کی فلاح و بہبود کیلئے 03 مرکز کام کر رہے ہیں اور معزوروں کو 40 ہزار سے زائدمعزوری کے سرٹیفیکٹ جاری کئے جا چکے ہیں اس کے علاوہ سندھ کے مختلف اضلاع میں میڈیکل کیمپ ٬ آئی کیمپ ٬ معزوروں کی بحالی کے کیمپ اور مختلف بیماریوں سے متعلق میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں ٬ بعد ازا آپ نے ضلع عمرکوٹ کے ملٹی سیکٹر ویمن سینٹر عمرکوٹ ٬ ڈیزرٹ فلاور کے جی ہائی اسکول عمرکوٹ کے دورے کے دوران مختلف کلاسوں کا جائیزہ لیا اور طلبہ و طالبات سے پڑہائے جانے والے مضامین سے متعلق سوالات کئے ٬ اس موقع پر کے جی کلاس کے بچوں نے قومی ترانا بھی سنایا٬ اس موقع پر انہو ں نے اسکول کے پرنسپل کی ہدایت کی کہ وہ اسلامی اور اقلیتی مضامین کی کلاسوں کا الگ انتظام کریں ٬دورہ کے دوران پرنسپل محمد ہاشم ٬ سوشل ویلفیر اسکولز کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر محمد اسلم افغان ٬سوشل ویلفیر ڈسٹرکٹ آفسر سروپ چند مالہی اور دیگر موجود تھے صوبائی وزیر نے ضلع عمرکوٹ کے تاریخی قعلہ کے میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں رکھی ہوئی قدیمی چیزوں میں اپنی دلچسپی ظاہر کی اور عیشن شاھ مست کی درگاہ پر حاضری دی ۔