سکھر/روہڑی٬سیپکو کا نادہنگان اور بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن

پانچ ٹرانسفارمر اتار کر سینکڑوں کنکشن منقطع کردیئے ٬ 6 لاکھ روپے کے بقاجات بھی وصول کر لیے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:09

سکھر/روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سیپکو سکھر کا نادہنگان اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن پانچ ٹرانسفارمر اتار کر سینکڑوں کنکشن منقطع کردیئے 6 لاکھ روپے کے بقاجات بھی وصول کیے تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر دلاور حسنین میمن کی ہدایات پر مشتمل ٹیم جس میں چیف آپریٹنگ آفسر چوہدری اصغر ٬ ایکیسن غلام اللہ سولنگی ٬ انٹیلی جینس کے میجر علی ودیگر کی قیادت میں عملے نے روہڑی اور اسکے گردنواح کے علاقوں علی واہن ٬پیارے واھ چھوہارا منڈی پیالہ ہوٹل ٬ ٹنڈرو بورہا سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کیا چیف آپریٹنگ آفسر چوہدری اصغر نے بتایا کہ صارفین کے ذمہ لاکھوں روپے کے بقایاجات کی وصولی اور کنڈا سسٹم کے خاتمے کیلئے ٹیم نے چھاپہ مار کاروائی کی ہے اس دوران نادہندگان سے 6 لاکھ روپے وصولی کی اور پانچ ٹرانسفار مر قبضے میں لیکر سینکڑو ں کنکشن منقطع کردیئے اور علاقے کے صارفین کو متنبہ کیا ہے واجبات کی ادائیگی ہر صورت میں کرنی پڑے گی ورنہ انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جن علاقوں کی بقاجات ادا کی جائے گی انکے ٹرانسفارمر لگا رکر بجلی بحال کی جائے گی ورنہ ٹرانسفارمر وں کو اسٹور میں جمع کروادیں گے علاوہ ازیں ٹیم کی اطلاع پر متعدد صارفین اور دوکاندار دوکانیں بند کرکے فرار ہوگئے دوسری جانب علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سیپکو حکام کی جانب سے بلا جواز ڈٹیکشن اور زائد ریڈنگ کے بل بھیجے تھے جسکی درستگی نہ کرنے پر بل ادا نہیں کیے کارروائی کے دوران بل ادا کرنے والے صارفین بھی اس کی زد میں آکر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں کاراوئی کے دوران حراست میں لیے گئے صارفین کو بل ادا کرنے پر چھوڑ دیا گیا۔

#

متعلقہ عنوان :