پیپلز پارٹی قائدین کی جمہوریت کیلئے قربانیاں بے مثال ہیں٬سید اویس قادر شاہ

جمہوریت کو ڈی ریل ہونے نہیں دینگے٬سانحہ کوئٹہ قابل مذمت ہے ٬رکن صوبائی اسمبلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کی جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں جمہوریت کو ڈی ریل ہونے نہیں دینگے سانحہ کوئٹہ قابل مذمت ہے دہشت گردی کے خلاف فوج اور پولیس کی قربانیاں لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی کے نواحی علاقے یوسی کوٹری میں مختلف برادریوں کے افراد سے انکے ورثاء کے انتقال پر تعزیتیں اور استقبالیوں میں شرکت کے بعد کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر یوسی کوٹری کے چیئرمین سردار طارق علی خان پہنوار ٬حاجی ادریس جاگیرانی٬ گل حسن ہالیپوتہ بھی موجود تھے سید اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید قائدین کے نظریہ کو عملی جامعہ پہنانے کے کوشاں ہیں جلد بے روزگار نوجواں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی عمران خان جمہوریت کے دشمن ہیں اس لیے بار بار دھرنے دیکر جمہوریت کو خطرے میں ڈالتے ہیں دھرنوں سے حکومت نہیں جاتی بلکہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے عمران خان جمہوریت کی بقا اور ملکی حالات دیکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر آکر اپنا کیس پیش کریں تاکہ دیگر پارلیمانی جماعتیں بھی انکا ساتھ دیں ٬