سکھر٬فنی خرابی کے نام پر کئی گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل٬ صارفین کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) سب ڈویژن قریشی روڈ پرانا سکھر٬فنی خرابی کے نام پر کئی گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل ٬ صارفین کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق سپیکو انتظامیہ کی نااہلی کے باعث موسم کی تبدیلی کے بعد بھی شہر میں اعلاینہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ فنی خرابی کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنا روز کا معمول بن چکا ہے سیپکو کی ناانصافی کا سب سے زیادہ سامنا سب ڈویژن قریشی روڈ کے صارفین کا کرنا پڑ رہا ہے گزشتہ روز بھی صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی جس کی وجہ سے نصرت کالونی نمبر پانچ ٬ عباسی محلہ ٬ انصاری محلہ ٬ آوٹر سنگل٬ کرسچن محلہ٬ قریشی روڈ ٬ نمائش روڈ کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہونے سے معمولات زندگی بھی متاثر ہو کر رہے گئے نصرت کالونی پانچ ٬ آوٹر سنگل ٬ اولیاء مسجد کے رہائشی عرفان شیخ ٬ ندیم راجپوت ٬ اقبال راہی ٬ لیاقت مغل ٬ واحد پٹھان , اعجاز پٹھان ٬ عامر پٹھان٬ کونسلر رئیس عباسی دیگر صارفین نے سیپکو سب انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں ریکوری دیگر علاقوں سے بہتر ہے ہمارا علاقے کو پہلے شالیمار فیڈر سے بجلی سپلائی کی جاتی تھی تاہم ایک ماہ قبل لوڈ کم کرنے کے نام پر نصرت کالونی نمبر پانچ ٬ آوٹر سنگل ٬ اولیاء مسجد ٬ انصاری محلہ ٬ عباسی محلہ کے علاقوں کو جان بوجھ کر قریشی روڈ فیڈر کے ساتھ شامل کردیا گیا ہے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ گھنٹوں غیر اعلانیہ اور فنی خرابی کے نام پر بجلی بند کردی جاتی ہے بجلی کی بند ش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقے میں پانی کا بحران بھی سر اٹھا رہا ہے صارفین نے سیپکو چیف , ایکسئین ٬ ایس ڈی ٬ او سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزکورہ علاقوں کو شالیمار فیڈر سے منسلک کیا جائے اور بجلی چوری میں ملوث سپیکو کے لائن مین ٬ میٹر ریڈز کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے بصورت دیگر صارفین بلوں کی ادائیگی روکنے سمیت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :