جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دی ہیں ٬کسی کو سازش کرنیکی کی اجازت نہیں دینگے٬مولانا فضل الرحمان

عمران خان کی سیاست نہیں پاگل پن ہے٬ وہ اپنی سیاسی ناکامیوں کا سامنا کرنے کے بعد مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں٬مرکزی امیر جے یو آئی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2016ء) جے یو آئی کے مرکزی امیر قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دی ہیں اس لئے کسی کو جمہوریت کیخلاف سازش کرنیکی کی اجازت نہیں دینگے عمران خان کی سیاست نہیں پاگل پن ہے پی ٹی آئی لیڈر کو اپنی سیاسی ناکامیوں کا سامنا کرنے کے بعد مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی رہنما علامہ راشد محمود سومرو دیگر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان جب کرکٹ کھیل رہے تھے ہم جمہوریت کی بحالی کے لئے تحریک چلارہے تھے جمہویت کی قدر بھی ہم جانتے ہیں سی پیک منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد عالمی استعماری قوتوں نے ملک کے خلاف سازشیں تیز کردی ہیں اور منصوبے کا نام بنانا چاہتے ہیں عمران خان کو اسلام آباد کو بند کرنے کا فیصلہ پوری قوم کے لئے لحمہ فکریہ ہے اگر ہم نے اپنے کارکنوں کو کال دی تو انہیں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :