آرمی چیف سے چوہدری نثار، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اکتوبر 2016 01:02

آرمی چیف سے چوہدری نثار، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات کی اندرونی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2016ء) آرمی چیف سے چوہدری نثار، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے. پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں آرمی چیف سے چوہدری نثار، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ رات گئے آرمی چیف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی آمد ہوئی۔

(جاری ہے)

تاہم اب آئی ایس پی آر کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ملاقات جمعرات کی شام کو ہوئی۔ جبکہ ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے کہانی لیک ہونے کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔ خبر لیک کرنے والے شخص کا نام معلوم کر لیا گیا اور اسی سے متعلق ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر فوجی سنائیپرز کو تعینات کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔