ڈی جی پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کا ورکنگ بائونڈری سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 23:06

سیالکوٹ۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے ورکنگ بائونڈری سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ٬انہوں نے اگلے مورچوںپر تعینات رینجرز جوانوں اور کمانڈروں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب رینجرز وطن عزیز کے دفاع کا مقدس فریضہ ہر قیمت پر انجام دے گی اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی-٬ میجر جنرل عمر فاروق برکی کے پہنچنے پر سیکٹر کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈیئر امجد حسین نے ان کا استقبال کیا٬اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے ورکنگ باؤنڈری کی تازہ ترین آپریشنل صورتِ حال او ربلا اشتعال بھارتی شیلنگ کا جواب دینے کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل نے جوانوں کے بلند عزم و حوصلہ اورآپریشنل و پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔ انھوں نے سیکٹراور ونگ کمانڈروںکو بھارتی شیلنگ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :