وفاقی وزیرخرم دستگیر خان کی چیک پاکستان انٹر پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین وکیلیف ریمک سے جمہوریہ چیک کے ڈیپٹیز کے چیمبر میں ملاقات
جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:57
(جاری ہے)
ویکلیف ریمک نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ پر اظہار تعزیت بھی کیا۔وفاقی وزیر تجارت نے جمہوریہ چیک کے وزیر صنعت و تجارت جان ملڈک کی دعوت پر 24اکتوبرکو تین روزہ دورے پرپر اگ گئے ۔
اس دوران انہوں نے وزارت خارجہ میں نائب وزیر خارجہ لوکسی کائوکی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دلانے کے لیی2014میں یورپی پارلیمنٹ میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے چیک وزارت صنعت و تجارت میں چیک چیمبر آف کامرس کے صدر ولادی میر ڈلوہی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے مابین روایتی اور تاریخی اقتصادی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرار دیا کہ توانائی٬ قابل تجدید توانائی٬ کوئلہ سے چلنے والے بجلی پلانٹس٬ درمیانے اور چھوٹے درجہ کے کوئلہ سے چلنے والے پلانٹس دفاعی سازو سامان کی خریداری اور آئی ٹی سے متعلقہ پراجیکٹس بارے عمومی اجلاس اور بات چیت ناگزیر ہے۔وزیر تجارت نے جمہوریہ چیک کی کمپنیوں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی جنہوں نے توانائی٬ ویسٹ واٹر ٹرٹیمنٹ انڈسٹریل کیمیکل کلیننگ اور پاکستان میں چھوٹے پلانٹس کی تنصیب میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر نے کہا کہ چیک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔وزیر تجارت نے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران چیک جمہوریہ آنے والے پاکستانی تاجروںاور کاروباری حضرات کو ویزوں کا درپیش معاملہ بھی اٹھایا۔ وزیر تجارت نے چیک چیمبر آف کامرس کے صدر اور چیک پاکستان انٹر پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.