اسلام آباد کے ای الیون سیکٹر میں پولیس کاروائی قطعی طور پر ایک پولیس کریک ڈاؤن نہیں تھا٬اسلام آباد انتظامیہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) ای الیون سیکٹر میں پولیس کاروائی قطعی طور پر ایک پولیس کریک ڈاؤن نہیں تھا: اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق یہ کاروائی اس لیے کی گئی کیونکہ شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ایک سیاسی جماعت نے بغیر اجازت کنونشن کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

مقامی پی ٹی آئی ایم این اے کو انتظامیہ کی طرف سے باقاعدہ اجازت لینے کی تلقین کے باوجود نہ تو ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی اجازت لی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں گذشتہ ساڑھے تین سال سے سیاسی سرگرمیوں کی پوری اجازت ہے بشرطیکہ وہ قانون کے دائرے میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :