چیئرپرسن نسرین جلیل کی زیر صدارت سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل کی زیر صدارت سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔ بلوچستان کے ہوم سیکرٹری ڈاکٹر اکبر ہریفل نے اجلاس کو گزشتہ دو سالوں کے دوران بلوچستان کے ’’بی‘‘ ایریا سے ملنے والی بغیر شناخت کی لاشوں کی تعداد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کمیٹی نے ایف آئی آر کے اندراج کی معلومات کے ساتھ تفصیلات پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جبکہ لاشوں کی شناخت کے حوالے سے ڈی این اے ٹیسٹ کی تفصیلات مانگیں۔ کمیٹی نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کے واقعہ پر تفصیلی غور و خوض کیا اور ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینئر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی جبکہ سینیٹر ستارہ ایاز اور سحر کامران ارکان ہونگی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر٬ سینیٹر محسن لغاری٬ سینیٹر مفتی عبدالستار٬ سینیٹر نثار محمد٬ سینیٹر جہانزیب جمالدینی٬ سینیٹر سحر کامران٬ سینیٹر ستارہ ایاز٬ چیئرمین ایچ آر سی پی جسٹس (ر) علی نواز چوہان٬ ہوم سیکرٹری بلوچستان چاروں صوبوں کی جیلوں کے آئی جیز سمیت وزارت انسانی حقوق کے جوائنٹ سیکرٹری اور انسانی حقوق کی کارکن طاہرہ عبداللہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :