سجاد ملک نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالہ کا کامیابی سے دفاع کیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) سجاد ملک نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میڈیا کے کردار پر اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا کامیابی سے دفاع کیا ہے اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حصول کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے پاکستان اوربھارت کے درمیان 2010ء کے دوران تعلقات پر میڈیا کے اثرات کے موضوع پر تحقیق کی۔

ان کی تحقیق کیلئے ممتاز سکالر پروفیسر پرویز اقبال چیمہ نے نگرانی کی۔ ڈاکٹر سجاد ملک ایک ماہر تعلیم٬ جرنلسٹ اور خارجہ امور کے ماہر ہیں۔2011ء میں یونیورسٹی میں پیس اینڈ کنفلیکٹ سٹڈیز کے شعبہ میں داخلہ لیا۔ اس سے پہلے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے قواعدوضوابط کے مطابق برطانیہ اور آسٹریلیا کے ماہرین نے ان کے مقالہ کی منظوری دی اور ان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی۔