لاک ڈائون نہیں حکمرانوں کے ناک ڈائون کے حق میں ہوں
پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کی سو بار مذمت کرتا ہوں٬ان قاتلوں نے ماڈل ٹائون میں2خواتین کو قتل کیا٬کشمیر کا تشدد رکوانے کی بجائے شریف حکومت نے اپنے شہریوں کے خلاف تشدد شروع کر دیا ٬ادارے حکمرانوں کی گرفت میں ٬قصائی کے ہاتھ میں مرغی کی طرح ہیں: سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری لندن پہنچ گئے
جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ لاک ڈائون نہیں حکمرانوں کا ’’ناک ڈائون‘‘ چاہتا ہوں ادارے حکمرانوں کی گرفت میں قصائی کے ہاتھ میں مرغی کی طرح ہیں ۔تحریک انصاف کے کارکنوں بالخصوص خواتین پر تشدد کی سو بار مذمت کرتا ہوں٬ان قاتل حکمرانوں نے 17جون 2014 کے دن 100شہریوں کو گولیاں ماریں ٬2 خواتین کے منہ میں برسٹ مارے ٬14کو شہید کیا یہ اپنے اقتدار کے تحفظ کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں ۔
اسی لئے کہتا ہوں لاک ڈائون نہیں ناک ڈائون٬وہ گزشتہ روز اردن سے لندن پہنچے جہاں انہوں نے ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پانامہ کے ڈاکو اور سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ٬دفعہ144کا اطلاق چار دیواری کے اندر نہیں ہوتا یہ شریف برادران کا طریقہ واردات ہے جب انکو کوئی خطرہ ہوتا ہے تو یہ خوف و ہراس پھیلاتے ہیں ۔(جاری ہے)
ماڈل ٹائون میں بھی انہوں نے خون کی ہولی کھیلی تھی ۔
انہوں نے کہاکہ جب ن لیگ کی حکومت کو کوئی خطرہ لاحق ہوتا ہے تو ملک میں سانحات شروع ہو جاتے ہیں ۔کچھ لوگوں کو پاکستان اچھا نہیں لگتا مگر وزیر اعظم پاکستان سے پگڑیاں تبدیل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سانحات کی صورت میں جو کچھ ہو رہا ہے کسی کے اقتدار کو بچانے کیلئے ہے اس گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے٬تحریک انصاف کا وفدہمارے رہنمائوں سے ملا ہے ٬صورتحال پر نظر ہے٬کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ٬مجھے رپورٹ بھجوائی جائے گی ۔احتجاج کے حوالے سے مزید فیصلے ہونگے کہ کس سطح کی شرکت درکار ہے ۔حکمران بد ترین آمر ہیں یہ ملک میں سلطنت شریفیہ کا قیام چاہتے ہیں جب تک یہ اقتدار میں رہیں گے ملک کی خیر نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کرپشن کے بانی اور بادشاہ ہیں ۔ملک میں کرپشن کو بطور نظام استوار کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی اداروں سے کوئی امید نہیں ادارے انکے غلام ہیں ٬ادارے انکے سامنے ایسے ہیں جیسے قصائی کے سامنے بکرا یا مرغی ہو ٬ہماری جدوجہد عوامی حقوق کی بحالی اور غلام اداروں کی آزادی کیلئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا تشدد رکوانے کی بجائے شریف حکومت نے اپنے شہریوں کے خلاف تشدد شروع کر دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.