ڈی جی رینجرز پنجاب کا ورکنگ با?نڈری سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ ٬اگلے ونگزپر تعینات رینجرز جوانوں اور کمانڈروں سے ملاقات

بلا اشتعال جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا ٬میجر جنرل عمر فاروق برکی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے ورکنگ با?نڈری سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ کیا۔ انھوں نے اگلے ونگزپر تعینات رینجرز جوانوں اور کمانڈروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب رینجرز وطن عزیز کے دفاع کا مقدس فریضہ ہر قیمت پر انجام دے گی اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی-۔

(جاری ہے)

میجر جنرل عمر فاروق برکی کے پہنچنے پر سیکٹر کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈئر امجد حسین نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے ورکنگ باؤنڈری کی تازہ ترین آپریشنل صورتِ حال او ربلا اشتعال بھارتی شیلنگ کا جواب دینے کے لئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے جوانوں کے بلند عزم و حوصلہ اورآپریشنل و پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔ انھوں نے سیکٹراور ونگ کمانڈروںکو بھارتی شیلنگ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :