آئی جی سندھ نے مبینہ ٹائون پولیس کی جانب سے مقدمہ سی کلاس کئے جانے اور گرفتار شخص کی رہائی پر ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے تھانہ مبینہ ٹا$ن پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر مقدمہ سی کلاس کیئے جانے اور مقدمے میں گرفتار شخص کی رہائی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش اور اس حوالے سے جملہ پولیس اقدامات سمیت کیس کے اندراج ٬ نامزد ملزم ٬کیس کی نوعیت اورانویسٹی گیشن آفیسر کی جانب سے پولیس کاروائی کی تفصیلات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے اور انتہائی شفاف اور غیرجانبدارانہ اقدامات سے متعلق تمام تر امور جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں تاکہ مرتکبین کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :