سا نحہ کو ئٹہ کے شہداء کے لئے کل نماز جمعہ کے بعد قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ کو ئٹہ میں دہشت گردو کی جانب سے پو لیس ٹر یننگ سینٹر میں حملے میں شہید ہونے جوانوں کی قیمتی جانوں کا احتساب ضرور ہونا چائیے دہشت گردوںاور اُن کے سہولت کاروں کو سرعام پھانسی دی جائے اور دہشت گردو کو نشان عبرت بنا دیا جائے دہشت گردوکا یہ حملہ حکومت کی ناقص پا لیسیوں کا نتیجہ ہے حکمرانوں کو چایئے کہ وہ پورے ملک کی سیکیورٹی کا از سر نوجائزہ لیںنادان دہشت گردیہ سوچ رہے ہیں کہ اُن کی اس بذدلانہ شازشوں سے ہمارے جوانوں کے حو صلے کم ہوجائیں گے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کو سخت فیصلے کر نے ہونگے ورنہ دہشت گردی کا خاتمہ مشکل ہے علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا سا نحہ کو ئٹہ پولیس ٹر یننگ سینٹر میں شہید ہونے والے شہداء کے لئے آج سندھ بھر میں نماز جمعہ کے بعد قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔