ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میںکوئٹہ زون کے ذمہ داران وکارکنان کااجلاس

متحدہ قومی موومنٹ کل بھی متحدومنظم جماعت تھی اورآج بھی متحدومنظم ہے جس کی جڑیںعوام میںپھیلی ہوئی ہے ٬ڈاکٹرمحمدفاروق ستار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے زیراہتمام ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میںکوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وکارکنان کااہم اجلاس منعقدہواجس میںحق پرست رکن سندھ اسمبلی اورکوئٹہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی٬انچارج کوئٹہ زون کے انچارج جنت گل کاکڑواراکین٬ٹائونزاوریوسی کمیٹیوںکے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔

اس موقع پراجلاس سے خطاب میںڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کل بھی متحدومنظم جماعت تھی اورآج بھی متحدومنظم ہے جس کی جڑیںعوام میںپھیلی ہوئی ہے ۔انہوںنے کوئٹہ زون کے ذمہ داران وکارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی صفوںمیںاتحادبرقراررکھیںاوررابطہ مہم کوتیزکرتے ہوئے ہمہ وقت عوام سے رابطے میںرہیں۔

(جاری ہے)

22٬اگست کے واقعہ کے بعد23اگست کے ہمارے اقدام نے مخالفین کی نیندیںحرام کردی ہیںاوروہ ذمہ داران وکارکنان کوگمراہ کرنے کی سازشیںکررہے ہیںانہوںنے کہاکہ ایم کیوایم میںڈھڑے بندی کاخواب دیکھنے والے یادرکھے کہ ایم کیوایم ایک اورایک ہی رہیگی۔

اجلاس میںسانحہ کوئٹہ میںشہید ہونیوالے پولیس اہلکاروںکی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورزخمیوںکی جلدومکمل صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیںکی گئیں۔

متعلقہ عنوان :