ایم کیوایم پاکستان 25٬دسمبرء کومزار قائد کے سامنے تاریخی جلسہ منعقدکرکے بھرپورعوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی ٬ کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا اعلان

سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے جارہے ہیں اور ہم کراچی کے عوام کا جائز حصہ لینا جانتے ہیں٬ رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم پاکستان پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی٬ رکن رابطہ کمیٹی خواجہ سہیل منصور کنوینر ایم کیوایم پاکستان کا بلدیہ ٹائون کے البیرونی گرائونڈ میں منعقدہ ذمہ داران و کارکنان کے بڑے اجتماع سے خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے اعلان کیاہے کہ ایم کیوایم (پاکستان) 25٬دسمبر2016ء کومزار قائد کے سامنے بڑااور تاریخی جلسہ منعقدکریگی جس میںبھرپورعوامی طاقت کامظاہرہ کیاجائے گا٬ملک میں اگر شفاف مردم شماری کرائی گئی توکراچی کی قومی اسمبلی کی نشستیں 20سے بڑھ کر 43نشستیں ہوجائیں گی ٬ سندھ اسمبلی کی نشستیں 43سے بڑھ کر 75ہوجائیں گی اور انشاء اللہ سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں سے ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے پاکستان بنایا اور ہم نے پاکستان بچانے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر ہم سندھ کا وزیراعلیٰ لانے کا فیصلہ کریں گے تو ہم انشاء اللہ اسے مکمل کرکے دکھائیں گے اور وفاقی حکومت کو ملک میں شفاف مردم شماری کرانے پر مجبور کردیں گے ۔

(جاری ہے)

ن خیالات کااظہارانہوںنے ایم کیوایم(پاکستان ) کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میںبلدیہ ٹائون کے البیرونی گرائونڈمیںمنعقدہ ذمہ داران کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجتماع سے ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامرخان٬اراکین رابطہ کمیٹی خواجہ اظہارالحسن٬خواجہ سہیل منصور٬رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ اورحق پرست رکن سندھ اسمبلی شازیہ جاوید سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی ٬سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج و ارکان٬حق پرست اراکین اسمبلی٬منتخب بلدیاتی نمائندے اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعدادموجودتھی۔

ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے اپنے خطاب میں کہاکہ بلدیہ ٹائون البیرونی گرائونڈمیںمنعقدہ آج ورکرزاجلاس ذمہ داروںکے بڑے جلسے میںتبدیل ہوگیا٬ایم کیوایم پاکستان 25دسمبر 2016ء کو مزار قائد کے سامنے بڑا اور تاریخی جلسہ عام منعقد کرے گی اوربھرپورعوام طاقت کامظاہرہ کریگی۔انہوںنے کہاکہ بلاشبہ بلدیہ ٹائون ایم کیوا یم کا مضبوط گڑھ اور قلعہ تھا ٬ہے اور رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ 16اکتوبر 2016ء کو پی آئی بی میں ذمہ داران کا اجلاس ٬ دوسراکارکنان کا اجلاس اورنگی ٹاؤن ٬ کورنگی ٹائون اور آج تیسرا کارکنان کا جنر ل ورکرز اجلاس بلدیہ ٹاؤن میں منعقد ہوا اسی طرح ہم ہر ٹاؤن میں کارکنان کا اجلاس کرنے کے بعد کراچی میں ایک بڑا اور تاریخی جلسہ منعقد کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے مہاجر عوام کے ساتھ ساتھ سندھ میں بسنے والے سندھی ٬ پنجابی ٬ پختون ٬ بلوچی ٬ سرائیکی ٬ ہزاروال ٬ کشمیری اور گلگتی سمیت تمام قومیتوں کے لوگ کل بھی ایم کیو ایم کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے ٬ انشاء اللہ 25/ دسمبر 2016ء کو مزار قائد پر ایم کیو ایم خواتین کا جلسہ 19/ فروری 2012کو منعقد ہونے والے خواتین کے جلسہ کا ریکارڈ توڑ دیگا ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن الیبرونی گراؤنڈ میں ہونے والے ریفرنڈم نے ایم کیوایم کے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ٬سندھ میںنافذکوٹہ سسٹم غیرقانونی وغیرآئینی ہے٬ جوکراچی خصوصاً سندھ کے شہری علاقوںکے حقوق پرنقب زنی ہے٬کوٹہ سسٹم آئین میںختم ہوگیالیکن اس کی باقیات آج بھی ہیںہم کوٹہ سسٹم کی باقیات ختم کرکے دم لینگے۔انہوںنے کہاکہ سندھ کے سرکاری اداروں میں نوکریوںمیںکراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوںکاپوراحصہ دیاجائے اورمیرٹ کی بنیادپرشہری علاقوںکے نوجوانوںکونوکریاںدی جائیں۔

انہوںنے مزیدکہاکہ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ومتحد ہیںہم نے جوفیصلہ کیااس کے نتائج بڑی تبدیلی کی شکل میںعوام کے سامنے آنا شروع ہورہے ہیں٬ہم فیصلہ کرنے والے ہیںاوراپنے فیصلے پرقائم ہیںپیچھے مُڑکرنہیںدیکھیںگے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملک میںشفاف مردم شماری کروائی جائے٬ایم کیوایم مردم شماری میںاپنابھرپورتعاون کریگی اورحکومت کومردم شماری سے بھاگنے نہیںدیگی۔

ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ سی پیک اسی وقت کامیاب ہوگا جب کراچی اور بلوچستان میں راہداری پر کام مکمل ہو ٬ کراچی اور بسمہ ایک پیج پر ہوں ٬ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ چاہئے ہمیں کراچی میں سرکولر ٹرین کا منصوبہ چاہئے ٬ ہمیں امید ہے کہ نوازشریف کی حکومت کراچی کے عوام کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے خاتمے کیلئے سرکلر ٹرین کا منصوبہ جلد مکمل کرکے دیگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف لڑیں گے اور اسے جائز مقام دلاکر رہیں گے ٬ ہم مرکزی شعبہ تعلیم میں تبدیلی کرکے کراچی کو اس کا مقام دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر محنت کرنی ہوگی ٬ محنت کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی باتیں توجہ سے سنیں اور انہیں ہر ممکن حل کرنے کی کوششں کریں ۔

ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ اب کراچی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایم کیوایم کا شیئر سب سے آگے اور سب سے زیادہ بھاؤ میں بکے گا ۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بنائے جائیں ٬ کوٹہ سٹم کا خاتمہ کیا جائے ٬ میئر کراچی کو اختیار دیا جائے ٬ کراچی کو پانی دیا جائے ٬ کراچی کو موٹر ووہیکل ٹیکس میں جائز حصہ دیاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی وفاقی معیشت میں 70فیصد اور صوبہ سندھ کی معیشت میں 95فیصد ٹیکس دیتا ہے اس کے باوجود بھی کراچی کو اسکا جائز حصہ نہیں دیا جاتا اور اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ہمیں 20ارب روپے ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی میںجائز حصہ نہیں دیا گیا تو ہم سود کے ساتھ تمام غصب شدہ حقوق لیکر رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے جاتے ہیں کل اسلام آباد والے اپنے مسائل کے حل کیلئے کراچی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ٬ ہم پاکستان کیلئے مضبوط کشمیر اور مضبوط خارجہ پالیسی چاہتے ہیں ۔آج کے ورکرزاجلاس نے ثابت کردیاکہ ایم کیوایم ایک ہے جوآج پہلے سے زیادہ متحد ومنظم ہے ٬ ہمارا اتحاد اور ہماری یکجہتی سے ہی کراچی کے تما مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ۔

ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ہمارا اتحاد اور یکجہتی ہی پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی ضمانت ہے ٬ پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچائیں گے ۔ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم عامر خان نے کہاکہ عوام ایم کیوایم دفاتر میں اپنے مسائل اس یقین کے ساتھ لیکر آتے ہیں کہ انہیں حل کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ 23اگست کا ہمارا فیصلہ پوری تنظیم کو بچانے کا تھا جس میں ہم کامیاب ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کراچی اور شہری سندھ کے ساتھ انصاف کرے اسے 1700ارب روپے دیئے گئے جس میں صرف کراچی کو 40ارب روپے دیے گئے ٬ ہم مہاجروں کے ساتھ ناانصافی پر آواز اٹھائیں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں قاء حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 22اگست کے بعد سب نے کراچی کو لوٹ کا مار سمجھ لیا تھا ٬ ایم کیوایم اور شہر کراچی کسی کو پلیٹ میں سجا کر نہیں دیاجائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ ہم سندھ حکومت کے خلاف جلد وائٹ پیپر شائع کرنے جارہے ہیں اور ہم سندھ حکومت سے کراچی کے عوام کا جائز حصہ لینا جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسئلے کا حل ہے ٬ مسئلہ نہیں ہے ٬ ہم اپنی صفوں سے تمام جرائم پیشہ عناصر کو نکال باہر کریں گے ٬ ایم کیوایم کے ووٹر اور کارکنان کا کبھی بھی جرائم سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم (پاکستان ) پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی ۔

انہوںنے کہاکہ مہاجر کل بھی اس ملک کا حصہ تھے اورآئندہ بھی رہیں گے ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہاکہ ذمہ داران وکارکنان نے ایم کیوایم پاکستان پر بھر پور اعتماد کرکے اسے جو مینڈیٹ دیا ہے وہ بکھرنے نہیں دیاجائے گا ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ شازیہ جاویدنے کہا کہ 22اگست کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے جو فیصلے کئے ہم ان کے ساتھ ہیں ٬ میری گزارش ہے کہ بنیادی حقوق کی جدوجہد کے حصول کیلئے عوام و کارکنان بھی اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔